اُلال :6/مارچ (ایس او نیوز)اُلال شہری حدود کے اہل مستفیدین کے درمیان مختلف سہولیات بہم پہنچاتے ہوئے قریب 3،75،30،000روپیوں کے چک کو ریاستی کابینہ کے وزیر برائے بندرگاہ ایچ سی مہا دیوپا نے تقسیم کئے۔
تقسیم کے بعد خطاب کرتے ہوئے مہا دیوپا نے کہاکہ کانگریس کو اقتدار سنبھالے 4سال مکمل ہورہے ہیں، اُلال کے مین روڈ کے لئے 5کروڑ روپئے کی امداد منظور کی گئی ہے ایک سال میں تمام کام مکمل ہونے کی بات کہی۔ اُلال حلقہ کے رکن اسمبلی ، وزیر یوٹی قادر بہت ہی متحر ک اور سرگرمی کے کام کررہے ہیں، ان کے کام سے حسد کرنےو الے کچھ لوگ فرقہ وارانہ منافر ت کو ہوا دے کر بے امن پیدا کرنے کی جو کوشش کو افسوس ناک کہا۔
گذشتہ سال اپریل میں اُلال میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادا ت میں شرپسندوں کے ذریعے قتل کئے گئے موگویر پٹن نے مکین راجو کوٹیان اور چیمبوگڈے کے صفوان کے خاندانوں کو ریاستی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ 5لاکھ روپیوں کے چک ادا کئے گئے ۔ چک کو راجو کوٹیان کی بیوی سویتا اور صفوان کی والدہ سعیدہ نے حاصل کیا۔ اس موقع پر وزیر یوٹی قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دھرم کے نام پر معمولی باتوں کو لے کر آپسی تصادم اور جھگڑے کے نتیجے میں معصوم اپنی جان گنوا دینا بہت ہی تشویشناک بات ہے۔ گذشتہ اپریل میں راجو اور صفوان اپنی ناکردہ غلطیوں کے نتیجےمیں جان ہاتھ سے دھو بیٹھے۔ ریاستی حکومت انہیں 5-5لاکھ روپئے کے چک اداکرکے ان کے آنسووں کو پوچھنے کی کوشش کی ہے۔ پروگرام میں رکن اسمبلی جے آر لوبو ، بلدیہ صدر حسین ، نائب صدر چترا چندرہاس ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن عثمان کلاپو، اپر ڈی سی کمار، تحصیلدار مہا دیوپا وغیرہ موجود تھے۔